گرنے سے تحفظ

گرنے کے نتائج

سال 2017 میں ایلڈرلی ہیلتھ سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، 65 برس یا زائد عمر کے کمیونٹی میں رہائش پذیر 45000 عمر رسیدہ افراد میں سے، ٪10.1 کو گزشتہ 6 ماہ کے اندر کم از کم ایک بار گرنے سے واسطہ پڑا۔ ان افراد میں سے جو کہ گرے، ٪10.2 کو فریکچر ہوا تھا۔ گرنا عمر رسیدہ افراد کی سب سے زیادہ معذورانہ صورت حال میں سے ایک ہے، جس کے عمر رسیدہ افراد کے افعال، خودمختاری اور معیار زندگی پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ، گرنے کے عمر رسیدہ افراد کی خود اعتمادی پر نمایاں طور پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ـــ ان میں سے بعض تو حتی کہ گرنے کے باعث معمولی چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ گرنے کے خوف سے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں گے۔ پس ان کی سماجی زندگی متاثر ہوتی ہے، جو ان کے اندر سرد مہری اور تناؤ میں اضافے کے خطرے کا موجب ہے۔ گرنا تو حتیٰ کہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے اگر عمر رسیدہ افراد اٹھنے میں ناکام رہیں اور طبی مدد حاصل نہ کر پائیں۔


گرنے سے متعلق خطرناک عوامل

گرنے کے واقعات بغیر کسی سبب کے نہیں ہوتے ہیں — یہ عام طور پر متعدد پُرخطر عوامل کے ملاپ کے باعث جنم لیتے ہیں:

بصری خرابی

ناقص توازن جیسے۔ پارکنسن کا مرض ، فالج یا ڈیمینشیا۔

جوڑوں یا چال کا مسئلہ جیسے گھٹنے کا اوسٹیو ارتھرائٹس، فالج

چکر آنا جیسے۔ کارڈیک اریتھمیا، پوسچرل ہائپوٹینشن

دوائیوں کے ضمنی اثرات جیسے۔ اینٹی ہائپرٹینسیس دوائیوں یا ہائپنوٹکس کے استعمال کے باعث چکر آنا یا ناقص توازن

پیشاب کی بے قاعدگی کے باعث تناؤ

نا موزوں لباس مثلا. بہت لمبا یا بہت ڈھیلا

گھر میں ماحولیاتی خطرات جیسے پھسلواں فرش، ناکافی روشنی، فرش پر رکاوٹیں، اور گھر میں نا موزوں فرنیچر


کثیر جہتی تحفظ

گرنے کو روکا جاسکتا ہے مگر خطرے کے مختلف عوامل سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ عمر رسیدہ افراد کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے عضلات کو مضبوط بنانے اور لچک، توازن اور ہم آہنگی (جیسے تائی چی) کو بہتر بنانے کے لیے کثرت سے ورزش کریں۔ انہیں گرنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے درج ذیل نکات کو بھی نوٹ کرنے کی ضرورت ہے۔.


گرنے سے تحفظ کی تدابیر

گھر پر اردگرد کی رکاوٹوں سے آگاہ رہیں

1.

آنے جانے کے راستوں کو صاف رکھیں

فرش پر غیر ضروری اشیاء ہٹا دیں۔ تمام گزرگاہوں والی سطحات کو خشک رکھیں۔ فرشوں پر ویکسنگ سے گریز کریں

دروازے کی دہلیزوں کو تیز رنگوں سے رنگیں یا ان کے گرد شوخ رنگوں کی ٹیپیں لگائیں

موزوں فرنیچر

مناسب بلندی کے ساتھ مستحکم کرسیاں خریدیں

صوفوں، چھوٹی کرسیوں، فولڈنگ کرسیوں یا پہیوں والی کرسیوں پر بیٹھنے سے گریز کریں

کھڑے ہونے میں مدد کے لیے ہتھیوں والی کرسیاں منتخب کریں

مناسب روشنی

رات کے بلب یا بستر کے ساتھ لیمپ نصب کریں

مناسب مقامات پر سوئچز لگائیں

باورچی خانے اور طہارت خانے میں تحفظ

کپڑوں کی بجائے پھسلن نہ کرنے والے میٹس فلور میٹس کے طور پر استعمال کریں

غسل خانوں میں پھسلن نہ کرنے والی ٹائلیں لگائیں۔ غیر پھسلواں ٹیپیں لگائیں اور باتھ ٹب میں گریب بارز نصب کریں۔

موزوں کپڑے اور جوتے منتخب کریں

2.

کپڑے

وہ کپڑے پہنیں جو پورے آتے ہوں ــــ ایسے کپڑوں سے احتراز کریں جو بہت لمبے ہوں یا بہت ڈھیلے ہوں

ایسے کپڑے اور پتلونیں استعمال کریں جن کو پہننا اور اتارنا آسان ہوتا ہو

فٹ ویئر

مناسب بلندی کے ساتھ مستحکم کرسیاں خریدیں

وہ جوتے منتخب کریں جن کے تلوے پھسلواں نہ ہوں

پھٹے ہوئے تلوؤں والے جوتوں کو بدل دیں

باہر جاتے ہوئے سلیپرز پہننے سے گریز کریں یا جب گھر کے اندر چلیں تو صرف جرابیں پہنیں

یقینی بنائیں کہ بوٹوں کے تسمے مضبوطی سے بند ہوں یا ویلکرو سٹریپس اور زپرز کے ساتھ مطابقت رکھنے والے جوتے پہنیں

اپنی نگہداشت کریں اور گھریلو امور کو احتیاط سے سر انجام دیں

3.

بدن کی حرکت

اپنی اہلیت کا غلط اندازہ نہ لگائیں۔ پوسچر بدلتے ہوئے اپنی حرکات کو آہستہ رکھیے (مثلاً بستر سے اٹھتے ہوئے، کھڑے ہوتے ہوئے)

ایسے افعال سر انجام دیتے ہوئے بیٹھے رہیں جن میں توازن کی ضرورت رہتی ہو، مثلاً پاجاما پہنتے ہوئے

توانائی کی حفاظت ــــ زیادہ بیٹھیں، کم کھڑے ہوں

گھریلو کام کی انجام دہی بیٹھ کر کریں مثلاً کپڑے استری کرنا، کھانا تیار کرنا وغیرہ۔

ہلکا اور بھاری کام بدل بدل کر کریں

ضروریات کو آسان رسائیوں تک رکھیں

ضروری اشیاء جیسا کہ موبائل فون، بٹوہ، چابیاں اور کپڑے اپنی کمر اور کندھے کے وسطی مقام تک بلند رکھیں

اوپر اٹھنے یا نیچے جھکنے سے گریز کریں

جب ضرورت پڑے تو مناسب آلات استعمال کریں مثلاً ریچینگ ایڈز، کلیننگ روڈز، بڑے دستے والے شوہارن وغیرہ۔

خطرناک حرکات سے بچیں

مدد لیں اگر ضرورت محسوس ہو

معاون ڈیوائسز استعمال کریں

گرنے سے بچانے والی ڈیوائسز استعمال کریں: بڑے دستے والی ریچنگ ایڈز، بڑے دستے والے شو ہارن اور سوکنگ ایڈ

واکنگ ایڈز کا استعمال کریں: واکنگ فریمز، کواڈری پوڈز، واکنگ اسٹکس

کولہے کی حفاظتی پتلونیں پہنیں تاکہ گرنے کے بعد ہڈی کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کیا جا سکے

باہر جاتے ہوئے خبردار رہیں

4.

باہر جاتے ہوئے خبردار رہیں

کثیر فعلی امور یا جلد بازی سے گریز کریں

سیڑھیاں یا ایسکلیٹرز چڑھتے یا اترتے ہوئے اور ہینڈ ریل کو تھامتے ہوئے احتیاط کریں

ہمیشہ ہنگامی حالات کے لیے ایک ہاتھ کو آزاد رکھیں

سماجی وسائل کا دانائی سے استعمال کریں

5.

گھریلو کام

عمر رسیدہ افراد کو گھریلو کاموں کے بانٹنے کے حوالے سے خاندان کے اراکین سے بات چیت کرنی چاہیے اگر ان کو گھریلو کام کے انتظام میں دشواری کا سامنا ہو۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ کھانا بہم پہنچانے کی خدمت، ہوم ہیلپ سرس، اور گھریلو نگہداشتی سروس پر بھی غور کر سکتے ہیں

خاندانی نگہداشت

خاندان کے ارکان ریسپائٹ سروس یا ڈے کیئر سنٹر سنٹر پر غور کر سکتے ہیں اگر یہ معاملہ ہو کہ وہ عمر رسیدہ افراد کا عارضی طور پر خیال نہ رکھ سکتے ہوں یا ان عمر رسیدہ افراد کو صحت کی بحالی کی ضرورت محسوس ہو رہی ہو

تنہا عمر رسیدہ افراد

ایسے عمر رسیدہ افراد جو کہ تنہا رہتے ہوں وہ شخصی سیفٹی الارم یا خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ موبائل فون برائے عمر رسیدہ افراد کو استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں


گرنے کے حوالے سے انتظامات

عمر رسیدہ افراد کو اپنے گرنے کے خطرات کا اندازہ لگانا چاہیے چاہے وہ ماضی میں گرے ہوں یا نہ گرے ہوں۔ گرنے کے بعد، عمر رسیدہ افراد کو درج ذیل کام کرنے چاہئیں:

پُرسکون رہیں۔

زخم کی شدت کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر زخم شدید نہ ہو تو آہستگی سے حرکت کی کوشش کریں۔

فرش پر بیٹھ کر حرکت کریں یہاں تک کہ آپ دیوار یا سخت فرنیچر تک پہنچ جائیں، پھر فرنیچر کی مدد سے اٹھنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ اٹھنے کے قابل نہ رہے ہوں تو، آپ کو فوری طور پر فون کال کرنی چاہیے، پرسنل ایمرجنسی لنک سروس کے ذریعے مدد طلب کرنی چاہیے یا مرکزی دروازہ کھولنا چاہیے اور مدد کے لیے بآواز بلند پکارنا چاہیے

اگر کوئی خراش آئی ہو تو پہلے زخم کو صاف کرنا چاہیے۔

حتیٰ کہ بظاہر کوئی زخم موجود نہ ہو، تب بھی آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہیے اگر آپ کو حرکت کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہو یا شدید درد ہو رہا ہو کیونکہ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی ہڈی چٹخ گئی ہے۔

گرنے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی ملاحظہ کریں:

https://www.elderly.gov.hk/english/healthy_ageing/healthy_living/falls.html