اپنی صحت سے متعلق انتباہات کے بارے میں جانن

صحت کے انتباہ کی علامات جنہیں آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

بڑی عمر کے افراد کو اپنی جسمانی حالت کے بارے میں ہمیشہ آگاہ رہنے کی ضرورت ہے اور
بصورت اگر انہیں کوئی معمول سے ہٹ کر علامات یا بے چینی کا تجربہ ہوتا ہے، تو انہیں طبی
مشورہ حاصل کرنا چاہئیے۔ ڈاکٹر ایک درست تشخیص کرنے کیلئے صحت کی جانچ کاری اور
چیک اپ سرانجام دے گا۔ اگلی شیڈول کردہ متابعتی تاریخ تک اس میں تاخیر مت کریں یا اسے مت
چھوڑیں۔ کچھ عام انتباہی علامات مندرجہ ذیل ہیں

سینے میں درد یا جکڑن (دباؤ کی طرح محسوس ہو سکتی ہے)، گردن اور/یا کندھے کا سن
ہونا یا درد ہونا، خاص طور پر جسمانی مشقت یا جذباتی پریشانی پر۔ اس کے ساتھ ساتھ پسینہ آنے،
متلی، سانس چڑھنے یا چکر آنے کی شکایت محسوس ہو سکتی ہے۔ یہ ایک قریب منڈلاتے دل کے
دورے کا اشارہ ہو سکتا ہے اور اس صورت میں فرد کو فوری طور پر حادثات اور ہنگامی
صورتحال کے شعبہ میں طبی امداد حاصل کرنا چاہیے۔

.1

بے حسی، کمزوری یا بے حسی (اگرچہ عارضی ہی کیوں نہ ہو) کے اچانک شروع ہونے،
خاص طور پر اگر یہ جسم کی ایک طرف اثر انداز ہوتی ہے، ایک دورہ کا اشارہ ہو سکتی ہے۔
ایسے فرد کو ایک فوری طور پر حادثات اور ہنگامی صورتحال کے شعبہ میں طبی امداد حاصل

.2

مسلسل کھانسی، زیادہ کھانسی یا بلغم میں خون

.3

جسم پر گانٹھ(یں) چاہے ان میں کوئی تکلیف نہ ہو

.4

پاخانے کے معمولات میں تبدیلی (جیسے کہ دو ہفتوں سے زیادہ کیلئے اسہال یا قبض)، پیٹ کا
درد، پاخانے میں میوکس جھلی یا خون

.5

اندام نہانی سے بعد از اختتام حیض خون آنا

.6

ایک مسا، تل یا ٹھیک نہ ہونیوالے زخم یا کینسر کی ظاہریت میں تبدیلی

.7

نامعلوم وجہ کی بنا پر وزن میں کمی

.8

رویہ میں مسلسل پس مژدگی (دو ہفتوں سے زائد کے لئے)، مشاغل اور سرگرمیوں میں
دلچسپی کھونا، یا نیند میں خلل اندازی

.9

نگلنے میں مشکلات

.10

اگر مندرجہ بالا علامات میں سے کوئی بھی برقرار رہیں تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا
چاہئے۔


ڈیمنشیا کا ابتدا میں ہی سراغ لگائیں

ڈیمنشیا ایک انحطاطی مرض کی شکل ہے جو دماغ کے خلیوں کو متاثر کرتا ہے، جو کہ ادراکی
افعال میں کمی لانے کا سبب بنتے ہیں۔ یہ عمر بڑھنے کا ایک معمول کا حصہ نہیں ہے۔ مریض
یادداشت کھو دینے سے اپنی دیکھ بھال کی صلاحیت کھو دینے کے مکمل نقصان کی علامات میں
پیش رفت کر سکتے ہیں۔ ڈیمینشیا کا جلد پتہ لگانا مریضوں کی موزوں تشخیص اور علاج کی
اجازت دیتا ہے، اور انہیں اپنی دیکھ بھال کی صلاحیت برقرار رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ خاندان
کے ارکان کو اپنے خاندان کے بڑی عمر کے افراد کو پیش آنیوالی کسی بھی بڑھتی مشکلات کے
تجربات پر نظر رکھنی چاہئے (مثلاً روز مرہ کے کاموں میں دوسروں کی مدد کی ضرورت)، اس
کے علاوہ ان کے رویہ یا موڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں۔ مثال کے طور پر:

یادداشت کا جانا جو روزمرہ زندگی کو درہم برہم کر دے

.1

منصوبہ بندی یا مسائل نمٹانے میں چیلنجز

.2

مانوس کاموں کو مکمل کرنے میں مشکلات

.3

وقت یا جگہ کے حوالے سے تذبذب

.4

بصری تصاویر یا مقامی تعلق داریوں کی تفہیم میں دشواری

.5

تقریری یا تحریری الفاظ کے حوالے سے نئے مسائل

.6

چیزوں کو غلط مقام پر رکھنا اور پھر کھوجنے کے مراحل میں اہلیت کا فقدان

.7

کمزور فیصلہ

.8

کام یا سماجی سرگرمیوں سے دست برداری

.9

مزاج اور شخصیت میں تبدیلی

.10

مندرجہ بالا میں سے کوئی بھی ڈیمینشیا کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔ طبی پیشہ ور ماہر افراد
سے جلد ہی مشورہ حاصل کیجیے۔